ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شاہین پی یو کالج بیدر کے شاندار نتائج‘52طلبہ نے حاصل کئے صد فیصد نشانات

شاہین پی یو کالج بیدر کے شاندار نتائج‘52طلبہ نے حاصل کئے صد فیصد نشانات

Sat, 24 Jul 2021 13:38:42    S.O. News Service

بیدر۔23/جولائی۔(امین نواز/پریس ریلیز)  شاہین پی یو کالج کے 52طلبہ نے پی یو سی سالِ دوم میں صد فیصد یعنی600میں سے600نمبرات حاصل کرتے ہوئے کالج کا نام روشن کردیا ہے اس موقع پر طلبہ کی تہنیت اور شالپوشی کرتے ہوئے بیدر کے ڈپٹی کمشنر رامچندرن  آر نے طلبہ کے ساتھ ساتھ  کالج انتظامیہ کی بھی تعریف کی انھوں نے کہا کہ طلبہ کی تعلیمی زندگی میں اس کی تعلیمی ترقی کے نتائج بہت اہم ہوتے ہیں‘یہی نتائج اُس کی آئندہ تعلیمی سرگرمیوں کے لئے  حوصلہ افزائی کا باعث بنتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر تمام طلبہ اور تدریسی اسٹاف کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمن شاہین ادارہ جات بیدر کو اپنی نیک تمناؤں کا اِظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔ پروگرام میں  ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ  ضلع  بیدر میں 600 میں سے 600 اسکور کرنے والے 54 طلبا میں سے 52 طالب علم شاہین کالج بیدر کے ہیں اور شاہین کالج اوراد کا ایک طالبِ علم ہے۔ شاہین ادارہ جات ضلع کے تعلیمی شعبہ میں نئے سنگ میل طے کررہا ہے۔ گذشتہ سال کل ہند سطح پر میڈیکل زمرے NEET  میں نواں (9)اورپچاسی واں (85)رینک اور ریاستی سطح پر پہلا (1)اور تیسرا(3)رینک حاصل کرچکے  ہیں۔ انہوں نے کہا ''اب پی یو سی سالِ دوم کا امتحان ایک بہت بڑا کارنامہ ہے اور اس پر ایک بار پھر ریاست کی توجہ حاصل ہو رہی ہے''۔ انھو ں نے کہا کہ اب تک  شاہین کالج کے 1,900 طلباء سرکاری کوٹہ میں میڈیکل سیٹ حاصل کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالج نے گذشتہ سال 400 میڈیکل نشستیں سرکاری کوٹہ کے تحت حاصل کیں اور انہیں اس سال مزید نشستیں ملنے کا یقین ہے شاہین ادارہ جات بیدر کی  طرف سے  NEETکے ذریعہ ریاستِ کرناٹک میں 10فیصد میڈیکل نشستیں اور کل ہند سطح پر2فیصدنشستیں حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

مسٹر ستیش ایچ او ڈی فزکس‘سرینواس ایچ او ڈی کیمسٹری‘ محمد عارف ایچ او ڈی میاتھس‘جناب صباحت انوراسسٹنٹ پروفیسر فزکس‘جناب عبدالحسیب منیجنگ ڈائریکٹر شاہین ادارہ جات بیدر‘عبدالمقیط اکیڈمک ڈائریکٹر شاہین ادارہ جات بیدر موجو دتھے۔پروگرام کا آغاز قراء ت ِ کلام پاک سے ہوا  نظامت کے فرائض جناب صباحت انور نے بحسن خوبی انجام دئیے اور جناب محمد عارف ایچ او ڈی میاتھس کے اِظہار تشکر پر پروگرام اختتام کو پہنچا۔


Share: